Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    ویمن ٹی 20 ایشیا کپ، میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 5, 2026
    خاص خبریں

    بلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    ستمبر 5, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کابینہ کے ارکان کو محکموں کے قلمدان تفویض

    ستمبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»اسلام آباد»پمز اسپتال کی نرسری میں ہولناک آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق، تحقیقات کا حکم
    اسلام آباد اگست 26, 2026

    پمز اسپتال کی نرسری میں ہولناک آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق، تحقیقات کا حکم

    اگست 26, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے گائنی وارڈ کی نرسری میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 15 نومولود جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچے کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا، جب نرسری میں 16 نومولود موجود تھے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ صبح تقریباً 6 بج کر 45 منٹ پر لگی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نرسری میں ایئر کنڈیشنر کے کمپریسر میں خرابی یا دھماکے کے باعث آگ بھڑکی۔ فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جبکہ کولنگ کا عمل بھی جاری رہا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ پمز کے مادر و بچہ اسپتال کی عمارت کے تیسرے فلور پر واقع گائنی وارڈ میں لگی۔ امدادی کارروائی میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا۔

    حکام کے مطابق نرسری میں موجود 16 بچوں میں سے صرف ایک کو بچایا جا سکا، جبکہ دیگر نومولود جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد اسپتال اور اطراف میں غم و افسوس کی فضا قائم ہے۔

    آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

    اسلام آباد انتظامیہ نے واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی آتشزدگی کے محرکات، حفاظتی انتظامات اور ممکنہ غفلت کا جائزہ لے گی۔

    وزیراعظم کا اظہار افسوس، فوری تحقیقات کا حکم

    وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

    وفاقی وزیر صحت کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان

    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام اسپتال میں موجود ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور کسی کو بھی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں سمجھا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article9 مئی حملوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری، عالی امین گنڈاپور ،مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کو سزائیں اور بھاری جرمانے
    Next Article شاہ غلام قادر آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم نامزد، 27 اگست کو حلف اٹھائیں گے
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    بلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    ستمبر 5, 2026

    آزاد کشمیر کابینہ کے ارکان کو محکموں کے قلمدان تفویض

    ستمبر 5, 2026

    صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں، انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    ویمن ٹی 20 ایشیا کپ، میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 5, 2026
    خاص خبریں

    بلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    ستمبر 5, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کابینہ کے ارکان کو محکموں کے قلمدان تفویض

    ستمبر 5, 2026
    فیچرڈ

    صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں، انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 5, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 31, 2026

    مزاحمت کا مرد حر کی مفاہمتی سیاست اور نواز شریف سے اشتراک، تحریر: علی شیر

    بلاگ

    پاکستان کی سیاست میں بعض القابات محض سیاسی نعروں سے پیدا نہیں ہوتے، انہیں وقت،…

    آزاد کشمیر

    وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اپنی حکومت کے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان کردیا

    ستمبر 2, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    ویمن ٹی 20 ایشیا کپ، میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 5, 2026
    خاص خبریں

    بلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    ستمبر 5, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کابینہ کے ارکان کو محکموں کے قلمدان تفویض

    ستمبر 5, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.