Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم کی ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان نے تقسیم شدہ دنیا میں مشکل کام کرتے ہوئے زبردست سہولت کاری اور اعتبار قائم کرکے دکھایا، سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

    اکتوبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاکستان نے تقسیم شدہ دنیا میں مشکل کام کرتے ہوئے زبردست سہولت کاری اور اعتبار قائم کرکے دکھایا، سکریٹری جنرل اقوام متحدہ
    خاص خبریں اکتوبر 6, 2026

    پاکستان نے تقسیم شدہ دنیا میں مشکل کام کرتے ہوئے زبردست سہولت کاری اور اعتبار قائم کرکے دکھایا، سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    اکتوبر 6, 2026Updated:اکتوبر 6, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan has demonstrated remarkable facilitation and credibility while navigating the difficult task of operating in a divided world, says the UN Secretary-General.
    ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے انتونیو گوتریس کا خطاب
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، پاکستان نے تقسیم شدہ دنیا میں مشکل کام کرتے ہوئے زبردست سہولت کاری اور اعتبار قائم کرکے دکھایا ۔

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں فلسطین، جموں و کشمیر، افغانستان، انسداد دہشتگردی اور کثیرالجہتی نظام کے مستقبل سمیت علاقائی اور عالمی معاملات زیر بحث آئے ۔

    اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جموں و کشمیر اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا اور جموں و کشمیر تنازع کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پُرامن حل کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا ۔

    ملاقات کے بعد اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ  فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے مکمل حصول تک خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ۔

    اُنہوں نے کہا پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغانوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے اور مشکل حالات میں بھی ہمدردی و ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اقوام متحدہ افغانوں کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کے اصول کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کو یکجہتی اور حل کا ذریعہ سمجھتا ہے ۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ نے دہشتگردی اور جائز سکیورٹی خدشات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی عوام کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں استقامت اور حوصلے کو سراہا ۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے دو شدید ترین تنازعات، خلیج و مشرق وسطیٰ اور یوکرین جنگ، کے حوالے سے اہم ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نے تقسیم شدہ دنیا میں مشکل کام کرتے ہوئے زبردست سہولت کاری اور اعتبار قائم کرکے دکھایا ۔

    دوسری جانب  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی کے فروغ اور تنازعات کے سفارتی حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اقوام متحدہ کو عالمی تنازعات اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا حامی ہے اور امن، سلامتی اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یقینی بنانے پر زور دیا ۔

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنانے سے باز آئے اور معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دنیا کے پہلے دس ممالک میں شامل ہے ۔

    اسحاق ڈار نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگرد حملوں کے مسلسل استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی برادری سے دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔

    اس موقع پر دورے کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دفتر خارجہ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
    Next Article وزیراعظم کی ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم کی ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش

    اکتوبر 6, 2026

    ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

    اکتوبر 6, 2026

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے متعلق عبوری ریلیف دینے سے انکار

    اکتوبر 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم کی ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان نے تقسیم شدہ دنیا میں مشکل کام کرتے ہوئے زبردست سہولت کاری اور اعتبار قائم کرکے دکھایا، سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے متعلق عبوری ریلیف دینے سے انکار

    اکتوبر 6, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم کی ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان نے تقسیم شدہ دنیا میں مشکل کام کرتے ہوئے زبردست سہولت کاری اور اعتبار قائم کرکے دکھایا، سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

    اکتوبر 6, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.