ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں یکم ستمبر سے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک پیٹرول کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.31 روپے میں لیٹر کمی کے امکانات ہیں۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.96 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے جس کے باعث یکم ستمبر 2024 سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی یقینی ہے ۔
پیٹرول کی نئی قیمت 260.96 روپے فی لیٹر سے 257.99 روپے اور ڈیزل کی موجودہ قیمت 266.07 روپے فی لیٹر سے 263.76 روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل تیسری بار کمی ہوگی۔