Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    حکومت

    صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کا نیا سنگِ میل، کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    خاص خبریں

    حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان

    ستمبر 14, 2026
    امن

    مستونگ آپریشن، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ستمبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان
    خاص خبریں ستمبر 14, 2026

    حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان

    ستمبر 14, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وفاقی وزراء شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک اور عطا اللہ تارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم نے خطے میں بڑھتی پیٹرول قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے ایک نئی سبسڈی اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے تحت 800 سی سی سے کم گاڑیوں کو 30 لیٹر اور موٹرسائیکل و رکشہ صارفین کو 20 لیٹر تک 100 روپے فی لیٹر رعایت دی جائے گی۔ تاہم 15 سال سے پرانی موٹرسائیکل اور 20 سال سے پرانی گاڑیوں کے مالکان اس سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ اسلام آباد میں یہ اسکیم آج رات 12 بجے سے نافذ ہوگی۔

    رجسٹریشن اور سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ

    وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کے مطابق پروگرام دو مراحل پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں شہریوں کو 9771 پر میسج کرکے اپنا شناختی کارڈ نمبر، گاڑی نمبر، صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن تاریخ درج کرانا ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں پیٹرول لینے سے قبل "TOK” لکھ کر 9771 پر بھیجنا ہوگا، جس کے بعد ملنے والے ٹوکن کی بنیاد پر پیٹرول پمپ پر رعایت دی جائے گی۔ موٹرسائیکل والوں کو 500 روپے جبکہ گاڑی والوں کو ہر 10 لیٹر پر ایک ہزار روپے کی چھوٹ ملے گی۔ وزیر موصوف نے خبردار کیا کہ حکومت کبھی فون، میسج یا واٹس ایپ کے ذریعے ٹوکن نمبر طلب نہیں کرتی، اس لیے ایسی کالز سے ہوشیار رہا جائے۔

    علی پرویز ملک کا بیان

    وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ یہ اسکیم معاشرے کے کمزور ترین طبقے کو ریلیف دینے کے لیے بنائی گئی ہے، کیونکہ پاکستان اپنی 90 فیصد توانائی کی ضروریات درآمد کرتا ہے۔ انہوں نے 2022 کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کا ذمہ دارانہ انتظام ضروری ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس بار بھی وسائل کا بندوبست پہلے کیا، تمام صوبوں اور وزرائے اعلیٰ سے رابطہ کیا، اور صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں ٹارگٹڈ ریلیف کا نظام تشکیل دیا گیا۔

    انہوں نے موجودہ عالمی صورتحال کا موازنہ ماضی کے بحران سے کرتے ہوئے بتایا کہ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر سے 170 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، جو تاریخ میں شاذ و نادر دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ نجی ریفائنریز نے بھی حکومتی اپیل پر عمل کرتے ہوئے فارمولا تبدیل کیا، اور یکم اکتوبر تک ریفائنری شعبے میں 5 سے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    علی پرویز ملک نے مزید بتایا کہ 150 پیٹرول پمپس پر اسکیم کا آغاز اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے، جو ایک دن میں پورے ملک تک وسعت اختیار کرے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ رقم گردشی قرضے کی صورت پھنسے گی نہیں بلکہ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے تعاون سے پمپس کو براہ راست وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمستونگ آپریشن، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
    Next Article صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کا نیا سنگِ میل، کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کا نیا سنگِ میل، کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد

    ستمبر 14, 2026

    مستونگ آپریشن، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ستمبر 14, 2026

    مستونگ کارروائی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ستمبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    حکومت

    صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کا نیا سنگِ میل، کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    خاص خبریں

    حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان

    ستمبر 14, 2026
    امن

    مستونگ آپریشن، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ستمبر 14, 2026
    بلوچستان

    مستونگ کارروائی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ستمبر 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    ستمبر 8, 2026

    بٹگرام میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

    خاص خبریں

    بٹگرام میں منعقدہ تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی دعا…

    خاص خبریں

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں اہم پیشرفت، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے اعلی حکام کل اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

    ستمبر 9, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت، الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ کو طلب کرنے کا اشارہ

    ستمبر 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    حکومت

    صحت کے شعبے میں عالمی تعاون کا نیا سنگِ میل، کراچی میں 23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد

    ستمبر 14, 2026
    خاص خبریں

    حکومت کا پیٹرول سبسڈی پروگرام: کم آمدنی والوں کو ریلیف کا اعلان

    ستمبر 14, 2026
    امن

    مستونگ آپریشن، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ستمبر 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.