گلگت بلتستان حکومت نے دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو سمیت دیگر چوٹیوں کی پرمٹ فیس میں اضافے کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کے ٹو کی پرمٹ فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فی کوہ پیما 5 ہزار ڈالر تک بڑھائی گئی ہے، جبکہ 8 ہزار میٹر سے بلند دیگر پہاڑوں کی پرمٹ فیس میں بھی اضافہ 9 ہزار ڈالر سے 28 ہزار ڈالر تک مقرر کیا گیا ہے۔
کے ٹو کیلئے پرمٹ فیس موسم سرما میں 25 سو ڈالر جبکہ خزاں میں 1500 ڈالر تک مقرر کی گئی ہے، پاکستانی کوہ پیماں کیلئے کے ٹو پرمٹ فیس 30 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ تک ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ٹریکنگ فیس غیر ملکی کوہ پیماوں کیلئے 100 ڈالر سےبڑھا کر 300 ڈالر تک مقرر کر دی گئی ہے۔واضح رہے حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوہ پیما 1 پرمٹ پر صرف 1 ہی پہاڑ کی مہم جوئی کر سکے گا،ایک سے زائد چوٹیوں کی مہم جوئی کیلیے کوہ پیماوں کو الگ سے پرمٹ لینا پڑے گا۔
یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ گروپ ممبران کی تعداد 20 سے زائد نہیں ہونی چاہیے اور ہائی ایلٹیٹیوٹ پورٹرز کیلئے انشورنس کی رقم 20 لاکھ روپے تک مقرر ہوئی ہے۔