پاکستان آج کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں چار میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا جس میں متوقع کھیل سے پہلے بارش کی توقع ہے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:30 بجے شروع ہونا ہے۔ انگلینڈ کو فی الحال سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، اس نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 23 رنز سے جیتا ہے۔ سیریز کا آخری میچ جمعرات کو اوول میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ انگلش کپتان جوز بٹلر بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے تیسرے ٹی 20 کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم ایک سے 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی لیکن اس کا فیصلہ ٹاس سے پہلے پچ اور کنڈینشز کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
انگلینڈ کے شہر کارڈف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ باولر حارث رؤف نے کہا کہ کوشش ہوگی ورلڈکپ جیت کر عوام کو خوشیاں دیں، جب میچ ہارتے ہیں تو دکھ تو ہوتا ہے،حہماری ٹیم کافی پُراعتماد ہے، کسی بھی وقت ہم مخالف ٹیم کو شکست دینے کی قابلیت رکھتے ہیں، جب آپ غلطیاں کرتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اگلے میچ میں وہ غلطیاں نہ کریں، اگلے میچز میں کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل کر کم بیک کریں۔