Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پاکستان

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    اگست 21, 2026
    کھیل

    انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    اگست 21, 2026
    خاص خبریں

    پمز ہسپتال میں معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، وزیر اطلاعات کی تصدیق

    اگست 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاکستان کا دفاع مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہے،ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    خاص خبریں مئی 10, 2026

    پاکستان کا دفاع مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہے،ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مئی 10, 20264 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan's defense is completely impregnable, we will avenge the blood of every innocent Pakistani, Field Marshal Asim Munir
    پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے  غیور عوام ، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام باہمت اور غیور اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، تاریخی خطاب
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    معرکہ حق میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پر وقار یادگاری تقریب ہوئی جس میں سربراہ پاک افواج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی تھے،اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن جان لے پاکستان کے خلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات محدود نہیں بلکہ انتہائی خطر ناک، دُور رس اور تکلیف دہ ہونگے ۔

    راولپنڈی: تقریب میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی شریک ہوئے۔ مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی جبکہ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی ۔

    تقریب سے اپنے تاریخی خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ تعالیٰ کی رضا سے پاکستان، عوام اور مسلح افواج کو بے مثال کامیابی ملی، معرکہ حق دو نظریات کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ تھا جس میں حق فتح یاب اور باطل ہزیمت سے دو چار ہوا ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن جان لے پاکستان کے خلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات محدود نہیں بلکہ انتہائی خطر ناک، دُور رس اور تکلیف دہ ہونگے ۔

    معرکہ حق میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پر وقار یادگاری تقریب سے اپنے تاریخی خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ تعالیٰ کی رضا سے پاکستان، عوام اور مسلح افواج کو بے مثال کامیابی ملی، معرکہ حق دو نظریات کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ تھا جس میں حق فتح یاب اور باطل ہزیمت سے دو چار ہوا ۔

    انہوں نے کہا کہ عوام اور قومی قیادت  کا پیغام ہے کہ ملکی خود مختاری، سرحدی سالمیت اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں، ہندوستان کو اس جنگ کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کی قیمت وہ آنے والے وقتوں تک چکاتا رہے گا، فتح میزائلوں اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 26 سے زیادہ عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ الحمد اللہ آج پاکستان کا دفاع کسی بھی بیرونی جارحیت کیخلاف مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہے، دشمن جان لے پاکستان کے خلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات محدود نہیں بلکہ انتہائی خطر ناک، دُور رس اور تکلیف دہ ہونگے، عصرِحاضراورمستقبل کی جنگیں ملٹی ڈومین آپریشنز پر مشتمل ہوں گی جس  میں دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں، ڈرونز، سائبراور آرٹیفشل انٹیلی جنس کا استعمال ہوگا ۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ افواج پاکستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز قائم کردیا گیا ہے، پاکستان کا برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ  ہماری سفارتی کامیابیوں کا ایک عظیم سنگِ میل ہے ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ آج پاکستان اپنی موثر، ذمہ دارانہ اور غیر جانبدار سفارتی کاری کے ذریعے تاریخی امن مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان کے ساتھ روایتی جنگ کو ناممکن تصور کرتے ہوئے بھارت ایک بار پھر  دہشتگردی کی گھناونی روش کا سہارا لے رہا ہے، افغانستان اپنی سر زمین پر دہشت گردی کے مراکز اور آماجگاہوں  کا مکمل خاتمہ کرے ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ میں پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے  غیور عوام ، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام باہمت اور غیور اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لینگے اور دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی  مدد جاری رکھیں گے، ہماری منزل وہ مقام ہے جس کا خواب ہمارے اسلاف نے دیکھا تھا، پاکستان کا سبز ہلالی پرچم امید کا استعارہ ہے اور اس کی مسلح افواج منظم اور ہر لمحہ تیار ہیں، پاکستانی  قوم ہماری طاقت ہے اور ہم قوم کی قوت ہیں، پاکستان کا مستقل انشاء اللہ بہت روشن اور تابناک ہے، جب حق اور باطل مقابل ہوں تو فتح ہمیشہ حق  کا مقدر بنتی ہے، پاکستان کل بھی ناقابلِ تسخیر تھا اور انشاءاللہ آنے والے وقتوں تک ناقابلِ تسخیر رہے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈھاکہ ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 413 رنز پر آوٹ، پاکستان کے ایک وکٹ پر 179رنز
    Next Article وزيراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، شہبازشریف کا دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    اگست 21, 2026

    پمز ہسپتال میں معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، وزیر اطلاعات کی تصدیق

    اگست 21, 2026

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری، مزید 49 دہشت گرد ہلاک

    اگست 21, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پاکستان

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    اگست 21, 2026
    کھیل

    انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    اگست 21, 2026
    خاص خبریں

    پمز ہسپتال میں معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، وزیر اطلاعات کی تصدیق

    اگست 21, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری، مزید 49 دہشت گرد ہلاک

    اگست 21, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 21, 2026

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے…

    بلاگ

    محفوظ بچپن، محفوظ گلگت بلتستان, تحریر: علی شیر

    اگست 17, 2026
    خاص خبریں

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا مشروط حکم دیدیا

    اگست 18, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پاکستان

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    اگست 21, 2026
    کھیل

    انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    اگست 21, 2026
    خاص خبریں

    پمز ہسپتال میں معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، وزیر اطلاعات کی تصدیق

    اگست 21, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.