ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا ، صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اور فخر زمان نے شاندار 84 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔
کولمبو: پالے کلے گراوںڈ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان دسون شناکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 176 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ قائم ہوئی ۔
اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا،خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، محمد نواز اور سلمان آغا صفر پر آؤٹ ہوئے،سری لنکا کی جانب سے دلشان نے 3 اور دسون شناکا نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
یہ صاحبزادہ فرحان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی دوسری سنچری ہے، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ۔
سری لنکا کے خلاف اہم میچ کیلئے بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کر دیا گیا، ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ۔۔
یاد رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا ہے،ورنا نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرے گا ۔
اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے اور سری لنکا دوڑ سے باہر ہے ۔


