عید الفطر پر سفر کرنے والوں کیلئے اچھی خبر۔ پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 4خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پردیسیوں کی اپنے گھروں کو واپسی کیلیے چاراسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفسرریلویز عامر علی بلوچ نے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کے لیے انتظامات کی ہدایات کردی ہیں۔عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کو ریلیف دینے کیلیے عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم بھی عید پر کرائے کم کر دیں گے۔