Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاک بحریہ کا سمندر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب اور شاندار تجربہ

    دسمبر 15, 2025
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری،مزید 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

    دسمبر 15, 2025
    فیچرڈ

    مولانا قاضی نثار احمد پر حملے میں ملوث دو دہشتگرد گرفتار، آئی جی گلگت بلتستان

    دسمبر 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»بھارت کے خلاف ابھی اپنی مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی، ترجمان پاک فوج
    خاص خبریں مئی 23, 2025

    بھارت کے خلاف ابھی اپنی مکمل طاقت استعمال ہی نہیں کی، ترجمان پاک فوج

    مئی 23, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    We have not yet used our full power against India, says Pakistan Army spokesperson
    پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور تکنیکی برتری دہائیوں تک فضائی جنگی کالجوں اور فوجی اداروں میں پڑھائی جائے گی،ترجمان
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان نے  اپنی افواج کی مکمل طاقت ابھی تک استعمال ہی نہیں کی ، دنیا جانتی ہے کہ بھارت خطے میں سب سے بڑا دہشت گردی کا سرپرست ہے، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور تکنیکی برتری رہی، یہ دہائیوں تک فضائی جنگی کالجوں اور فوجی اداروں میں پڑھائی جائے گی ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں یہ جنگ ہماری ہے مگر فتح اللہ تعالیٰ کی ہے، پاکستان کی گلیوں اور شہروں میں جائیں تو عوام کے چہروں پر جواب موجود ہے، خوشی اور جشن جو وہ منا رہے ہیں کیونکہ یہ صرف عسکری میدان کی بات نہیں، نہ ہی فضائی یا زمینی لڑائی کی، معرکہ حق ایک سچائی کی جنگ ہے، پاکستان نے جھوٹ، فریب، جبر اور بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا ۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت ایک من گھڑت کہانی لے کر آیا، پاکستان نے صرف ایک بات کہی، اگر کسی شہری یا ریاست سے تعلق کا ثبوت ہے تو سامنے لائیں، ثبوت بھی بین الاقوامی برادری یا کسی تیسرے قابلِ اعتماد فریق کے سامنے تاکہ شفاف تحقیقات ہو سکیں، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اور نہ آج تک ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ 6 اور7 تاریخ کو جو انہوں نے کیا، اس پر بھی ان کے پاس اخلاقی جواز نہیں، ہم شفاف رہے، سچ بولا اور جھوٹ نہیں بولا، باتوں کو توڑا مروڑا نہیں، دنیا نے دیکھا بھارت کا میڈیا اور ریاست خود معلومات کی جنگ میں جھوٹ بول رہے تھے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے پاس بہت ترقی یافتہ تھیٹر اور فلم انڈسٹری ہے، اسی لیے وہ نت نئے بیانیے گھڑتے رہتے ہیں، کل ہی میں سنا کہ بھارت کہہ رہا تھا پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ کیا، اس سے بڑا جھوٹ کوئی نہیں ہو سکتا، ہم سکھوں کے مقدس مقامات ننکانہ صاحب اور پنجہ صاحب سمیت مذہبی مقامات کی حفاظت کرتے ہیں، کرتار پور صاحب کا احترام کرتے ہیں، ہم اپنے سکھ بھائیوں سے محبت کرتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پنجاب میں مشترکہ ثقافت، زبان اور قربت ہے، پاکستان کے مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، ہم گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام پر کیوں حملہ کریں گے؟ یہ ہمارے کلچر، اقدار اور مذہب کے خلاف ہے ۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ وہ اپنے اعلیٰ افسران اور جرنیلوں کو میڈیا پر جھوٹ بولنے کے لیے لاتے ہیں، آپ بھارتیوں کی باتوں پر کیسے یقین کریں؟ انہیں پہلے خود اپنا اعتبار بحال کرنا ہوگا، اعتبار سچ بولنے سے آتا ہے، اعتبار ہزاروں ویب سائٹس بند کرنے اور میڈیا پر پابندی لگانے سے نہیں آتا، حکومت پر تنقید کرنے والوں کو جیل میں ڈالنے سے نہیں آتا، کیا پاکستان نے اس تنازع میں کسی صحافی کو جیل میں ڈالا؟ بالکل بھی نہیں ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ہمیں اپنی فضائیہ اور پائلٹس پر فخر ہے، اس فوجی تنازع میں آپ نے تینوں افواج کی ہم آہنگی دیکھی، صرف آرمی، ایئرفورس، اور نیوی کے درمیان نہیں بلکہ سیاسی قیادت اور عوام کے ساتھ بھی ایک مضبوط آہنگی دیکھنے کو ملی، یہ آہنی دیوار’’بنیان المرصوص‘’ بھارتی جارحیت کے خلاف متحدہ مزاحمت تھی ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایئرفورس ہمارا فخرہے، 6 اور 7 تاریخ کی شب کی فضائی جنگ پوری دنیا نے دیکھی، یہ دہائیوں تک فضائی جنگی کالجوں اور فوجی اداروں میں پڑھائی جائے گی، ہم اپنے پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت کوسلام پیش کرتے ہیں، جے ایف-17 تھنڈر، جے-10 سی، فتح-1 اور فتح-2 میزائل یہ سب پاکستان کی تکنیکی ترقی کی مثالیں ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی روایتی افواج کی مکمل طاقت ابھی تک استعمال ہی نہیں کی، اس کا بڑا حصہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف مصروف ہے، دنیا جانتی ہے کہ بھارت اس خطے میں سب سے بڑا دہشت گردی کا سرپرست ہے، ہم نے ان آپریشنز سے ایک بھی فوجی نہیں ہٹایا، ہم نے اپنی تمام ٹیکنالوجی بھی ظاہر نہیں کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل ایلیمینیٹر، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
    Next Article ایبٹ آباد:پولیس کے شہید ہیڈکانسٹیبل وسیم شہزاد کی نماز جنازہ ادا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاک بحریہ کا سمندر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب اور شاندار تجربہ

    دسمبر 15, 2025

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری،مزید 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

    دسمبر 15, 2025

    مولانا قاضی نثار احمد پر حملے میں ملوث دو دہشتگرد گرفتار، آئی جی گلگت بلتستان

    دسمبر 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پاک بحریہ کا سمندر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب اور شاندار تجربہ

    دسمبر 15, 2025
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری،مزید 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

    دسمبر 15, 2025
    فیچرڈ

    مولانا قاضی نثار احمد پر حملے میں ملوث دو دہشتگرد گرفتار، آئی جی گلگت بلتستان

    دسمبر 15, 2025
    خاص خبریں

    سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود کم ہو کر 10.5 فیصد پر آ گئی

    دسمبر 15, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    دسمبر 8, 2025

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش چار دن بعد مل گئی،  ڈاکٹر وردہ…

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:ڈاکٹر وردہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    دسمبر 9, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر ورده سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار

    دسمبر 9, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاک بحریہ کا سمندر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب اور شاندار تجربہ

    دسمبر 15, 2025
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری،مزید 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

    دسمبر 15, 2025
    فیچرڈ

    مولانا قاضی نثار احمد پر حملے میں ملوث دو دہشتگرد گرفتار، آئی جی گلگت بلتستان

    دسمبر 15, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.