Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: میرپور میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں کئی مکانات زمیں میں دھنس گئے

    اکتوبر 5, 2025
    کھیل

    مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اکتوبر 5, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ: سرن ویلی میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    اکتوبر 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاک فوج کا بلا اشتعال کارروائیوں پر بھارت کو مؤثر اور مناسب جواب دینے کا اعلان
    خاص خبریں مئی 2, 2025

    پاک فوج کا بلا اشتعال کارروائیوں پر بھارت کو مؤثر اور مناسب جواب دینے کا اعلان

    مئی 2, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Army announces effective and befitting response to India for unprovoked actions
    جنگ کی کسی بھی کوشش کا بھر پور اور فیصلہ کن جوب دیا جائے گا، کورکمانڈریز کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کو تمام محاذوں پر چوکنا رہنے اور فعال تیاریوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو فیصلہ کن جواب کیلئے تیار رہے! جنگ کی کسی بھی کوشش کا بھر پور اور فیصلہ کن جوب دیا جائے گا ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس منعقد ہوا، فورم نے خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا، اجلاس میں بالخصوص پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی کا معاملہ زیرغور آیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ۔

    کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی سالمیت کیلئے مسلح افواج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا ۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افواج اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں، کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے تمام محاذوں پر چوکنا رہنے پر زور دیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا ۔

    فورم نے کہا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج کی غیر انسانی کارروائیاں کشیدگی بڑھاتی ہیں، بھارتی کارروائیوں کا مؤثراور مناسب جواب دیا جائے گا ۔

    کورکمانڈر کے شرکاء نے بھارت کی جانب سے گھڑے بحرانوں پرتشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ بھارت یکطرفہ چالوں سےاسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔

    شرکا کانفرنس نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں پلوامہ کا ڈرامہ رچایا، یہ ڈرامہ مقبوضہ کشمیر کے سٹیٹس کو تبدیل کرنے کیلئے رچایا گیا، پہلگام واقعہ کا مقصد پاکستان کی توجہ مغربی سرحدوں سے ہٹانا ہے، اس کا مقصد اقتصادی بحالی کی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے ۔

    کور کمانڈر کانفرنس میں شرکاء کانفرنس نے کہا کہ ان دو عوامل میں پاکستان پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، بھارت پاکستان کے بنیادی آبی حقوق کو غضب کرنے کے درپے ہے ۔

    کور کمانڈرز شرکا نے کہا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے، بھارتی حرکت سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، بھارتی فوج پاکستان میں دہشتگردی کو منظم کر رہی ہے ۔

    شرکا کانفرنس نے بھارتی فوج، انٹیلی جنس کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ یہ اقدامات ریاستی سرپرستی میں ہو رہے ہیں، یہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اورناقابلِ قبول ہے ۔

    کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے مزید کہا کہ جنگ کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان کے عوام کی امنگوں کا ہرقیمت پر احترام کیا جائے گا ،آرمی چیف نے تمام فارمیشنز اور اسٹرٹیجک فورسز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبالاکوٹ میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی
    Next Article آزاد کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی تباہی،3 افراد جاں بحق،4 زخمی ہوگئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر: میرپور میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں کئی مکانات زمیں میں دھنس گئے

    اکتوبر 5, 2025

    مانسہرہ: سرن ویلی میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    اکتوبر 5, 2025

    پاک فوج نے بھارت کو ایک اور پیغام دے دیا

    اکتوبر 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: میرپور میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں کئی مکانات زمیں میں دھنس گئے

    اکتوبر 5, 2025
    کھیل

    مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اکتوبر 5, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ: سرن ویلی میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    اکتوبر 5, 2025
    خاص خبریں

    پاک فوج نے بھارت کو ایک اور پیغام دے دیا

    اکتوبر 4, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پوٹھوہار

    حسن ابدال میں ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

    ستمبر 30, 2025
    خاص خبریں

    بھارت نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر ایشیاکپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    ستمبر 28, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: میرپور میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں کئی مکانات زمیں میں دھنس گئے

    اکتوبر 5, 2025
    کھیل

    مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اکتوبر 5, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ: سرن ویلی میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    اکتوبر 5, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.