Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس جاری

    جنوری 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں ڈھوڈیال میں کھلی کچہری کا انعقاد
    خاص خبریں اکتوبر 22, 2025

    ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں ڈھوڈیال میں کھلی کچہری کا انعقاد

    اکتوبر 22, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Open court held in Dhodial under the leadership of DPO Mansehra Shafiullah Gandapur
    عوام کے مسائل کا بروقت حل میری اولین ترجیح ہے، پولیس کے دروازے ہر شہری کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی پی او مانسہرہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    عوام کے مسائل کے بروقت حل کیلئے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں ڈھوڈیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسر نے عوام کے مسائل سنے اور متعدد مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقادڈھوڈیال میں کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، شہری اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز لے کر پہنچے تو ڈی پی او مانسہرہ نے انہیں توجہ سے سنااورمتعدد شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے، جنہیں عوام نے بے حد سراہا ۔

    کھلی کچہری میں ڈی ایس پی شنکیاری جاوید خان، ڈی ایس پی ٹریفک ارشد خان سمیت دیگر پولیس افسران، علماء کرام، بلدیاتی نمائندگان، میڈیا نمائندگان اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

    کھلی کچہری کے دوران عوامی نوعیت کے اہم مسائل پر فوری اقدامات عمل میں لائے گئے، بازاروں میں نو پارکنگ اور منی اڈوں کے خاتمے کے معاملات کو موقع پر ہی حل کیا گیا، جبکہ اسکول و کالجز کے اوقات میں بچیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر اوباش نوجوانوں کے جمع ہونے کی شکایات پر ڈی پی او مانسہرہ نے تمام پولیس افسران کو فوری کارروائی اور ایسے عناصر کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ۔

    ڈی پی او  نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل براہ راست سننا اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا بروقت حل میری اولین ترجیح ہے، پولیس کے دروازے ہر شہری کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں، لہٰذا پولیس اور عوام کے مابین اعتماد اور رابطے کو مزید مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، کسی کو قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کی غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے شرم الشیخ معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026

    اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس جاری

    جنوری 13, 2026

    ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید،راہ گیر بھی شامل

    جنوری 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس جاری

    جنوری 13, 2026
    خاص خبریں

    ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید،راہ گیر بھی شامل

    جنوری 12, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 8, 2026

    بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    خاص خبریں

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن…

    پوٹھوہار

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    جنوری 9, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس جاری

    جنوری 13, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.