Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کتاب

    نامور ادیب اور صحافی، راجہ انور کا کالمی مجموعہ ”ماضی کا حمام‘‘ – محمد عمران اسحاق

    جنوری 14, 2026
    چترال

    چترال میں امریکی شکاری نے بھی کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی: گھر میں ہیٹر سے آتشزدگی ، 4 کمسن بچیاں جھلس گئیں

    جنوری 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»قومی خبریں»سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستانی ٹیم نے 68 رنز پر 7 وکٹیں گنوا دی
    قومی خبریں جنوری 5, 2024

    سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستانی ٹیم نے 68 رنز پر 7 وکٹیں گنوا دی

    جنوری 5, 2024Updated:جنوری 6, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    On the third day of the Sydney Test, the national team lost 7 wickets for 68 runs in the second innings.
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ عامر جمال کی 6 وکٹوں کی شاندار کارکردگی جبکہ قومی بیٹرز نے صرف 68 رنز پر ہی 7 وکٹیں گنوا دی۔

    سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز عامر جمال کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی پہلی اننگ 299 رنز پر سمٹ گئی۔ انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے 14 رنز کی نفسیاتی برتری کے ساتھ دوسری اننگ شروع کی لیکن قومی بیٹرز نے تو صرف 68 رنز پر ہی 7 وکٹیں گنوا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دوسری اننگ میں ابتدا ہی میں پے در پے دو وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا جب عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر مسلسل دوسری اننگ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد نوجوان صائم ایوب اور تجربہ کار بابر اعظم نے تیسری وکٹ کے لیے 56 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ اس موقع پر صائم ایوب کو 33 کے انفرادی اسکور پر لیون نے ایل بی ڈبلیو کر دیا جس کے فوری بعد بابر اعظم بھی 23 رنز بنا کر وکٹ کیپر ہیری اور ہیڈز کے گٹھ جوڑ کا شکار ہو گئے۔

    مزید اس موقع پر ہیزل ووڈ نے ایک اوور میں تین وکٹیں لے کر پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کو مکمل تباہ کر دیا۔ انہوں نے پہلے سعود شکیل کو اسمتھ کے ہاتھوں دو رنز پر کیچ کرایا پھر ساجد خان اور آغا سلمان کو صفر پر میدان بدر کیا۔ ووڈ نے چار جب کہ اسٹارک، لیون اور ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کر رکھی ہے۔

    سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 7 وکٹوں پر 68 رنز اور اسے آسٹریلیا پر صرف 82 رنز کی برتری حاصل ہے۔ اسی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کو مشکلات سے نکالنے والے محمد رضوان اور عامر جمال کریز پر موجود ہیں جو قومی ٹیم کی آخری امید ہیں۔ اس موقع پر مچل مارش ڈراپ کیچ کا فائدہ اٹھا کر نصف سنچری مکمل کر چکے تھے۔

    اس موقع پر ساجد خان نے لبوشن کو آؤٹ کیا جس کے بعد عامر جمال آئے تو پہلے ایک ہی اوور میں مچل مارش کو 54 پر آؤٹ کرنے کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اگلے اوور میں انہوں نے ناتھین لیون اور جوش ہیزل ووڈ کی وکٹیں حاصل کیں۔ یوں آسٹریلیا کو 299 پر پویلین بھیج کر پاکستان کو پہلی اننگ میں 14 رنز کی برتری دلا دی۔

    اس سے پہلے ا تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نا مکمل اننگ کا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز کے ساتھ کیا اور پوری ٹیم 299 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ایک وقت میں آسٹریلیا کے 289 پر صرف پانچ کھلاڑی آؤٹ تھے لیکن عامر جمال نے اپنے دوسرے تباہ کن اسپیل میں صرف دو اوورز میں چار وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف برتری حاصل کرنے سے روکا۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشن 60، مچل مارش 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کے عامر جمال نے 69 رنز دے کر کیریئر بیسٹ 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آغا سلمان نے دو جب کہ میر حمزہ اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں عامر جمال اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 313 رنز  بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پیٹ کمنز نے مسلسل تیسری اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری رکھتا ہے

    68 رنز پر ہی 7 وکٹیں 7 wickets for 68 runs second innings Sydney Test دوسری اننگز سڈنی ٹیسٹ
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleراولپنڈی میں ٹاسک فورس کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف شاندار کارروائیاں جاری
    Next Article اداکارہ عائشہ عمر کا اعتراف، سابقہ بوائے فرینڈ نے مجھے متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا
    Ume Roman

    Related Posts

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 14, 2026

    ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید،راہ گیر بھی شامل

    جنوری 12, 2026

    سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی، سیریز 1،1 سے برابر

    جنوری 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    چترال

    چترال میں امریکی شکاری نے بھی کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی: گھر میں ہیٹر سے آتشزدگی ، 4 کمسن بچیاں جھلس گئیں

    جنوری 14, 2026
    فیچرڈ

    اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    جنوری 14, 2026
    فیچرڈ

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 8, 2026

    بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    خاص خبریں

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن…

    پوٹھوہار

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    جنوری 9, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    چترال

    چترال میں امریکی شکاری نے بھی کشمیری مارخور کا شکارکرلیا

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی: گھر میں ہیٹر سے آتشزدگی ، 4 کمسن بچیاں جھلس گئیں

    جنوری 14, 2026
    فیچرڈ

    اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    جنوری 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.