اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر گلگت، سکردو، نگر، ہنزہ، استور سمیت ہر جگہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تمام شرکاء نے اسرائیل و امریکہ کے خلاف اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے حق میں شدیدقسم کی نعرے بازی کی۔تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے ان احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت کرکے اپنا اپنا حصہ ڈالا۔
امامیہ جامع مسجد گلگت سے سید حسن نصر اللہ کے حق میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ہے۔ جامع مسجد گلگت سے نکالی جانے والی ریلی میں شامل شرکا نے یو این او آبزرور آفس جوٹیال کے باہر پہنچ کر شدید قسم کی نعرے بازی کی۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے اقوام متحدہ آبزرور گلگت بلتستان کو شدید مزمتی قرارداد پیش کی گئی جس کے مطابق ملت جعفریہ گلگت بلتستان لبنان کی مظلوم اور بے بس عوام کے خلاف بربریت اور بیت المقدس کے محافظ سید حسن نصراللہ کی المناک شہادت کی شدید مذمت کرتی ہے۔
یہ مکروہ ومل عالمی طاقتوں کے چہروں پر بہت پڑا دھبہ ہے خاص طور پر اقوام متحدہ پر جو کہ سامراجی قوموں کے ہاتھوں ایک کٹھ پتلی بن کر رہ گئی ہے۔سید حسن نصراللہ جرات ،مزاحمت،بہادری اور فلسطین کے کاز کے لئے غیر متزلزل حمایت کی بہترین علامت تھے۔ ان کی میراث ان تمام لوگوں کے دلوں میں زندہ چراغ کی ماند ہے جو کہ آزادی اور وقار کے لئے لڑ رہے ہیں۔
اس لئے انجمنِ امامیہ گلگت بلتستان فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور جاری مظالم کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ان کے مطابق ہم فلسطین اور لبنان کے تمام معصوم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے بہت سی مصیبتیں برداشت کی ہیں۔اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین کے علاقوں پر قبضے کو فوری طور پر جڑ سے ہی ختم کیا جائے،اور اس کے ساتھ ہی غزہ پر محاصرے کو بھی ختم کیا جائے، اور لبنانی عوام کے حقوق کا مکمل طور پر تحفظ کیا جائے تاکہ وہ امن اور عزت کے ساتھ سکون سے زندگی گزار سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کے شرکا سے صدر انجمن امامیہ گلگت ساجد علی بیگ کے مطابق تمام مسلمان آپس میں اتحاد اور اتفاق کے ساتھ صہیونی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرے۔ صہیونی طاقتیں مسلمانوں کو آپس میں ہی لڑا رہی ہیں۔جس کی وجہ سے وہ اپنے مقاصد میں بھی پورا اتر رہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی دین اسلام اور مسلمانوں کو نقصان بھی پہنچانا چاہتے ہیں۔اس لئے میری تمام مسلمانوں سے ایک ہی اپیل ہے کہ آپس میں اتحاد و اتفاق کو پیدا کریں۔اس کے ساتھ ہی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی المناک شہادت کے سوگ میں بلتستان کے چاروں اضلاع میں شٹر ڈان ہڑتال کی گئی ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے بازی کی گئی ہے۔