عمران خان کی سہولت کاری پر جیل کے مزید دو افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی تعینات کئے گئے اہلکاروں کی کڑی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سہولت کاری اور پیغام رسانی پربڑی کارروائی کی گئی۔جیل کے 2 سابق افسران کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 موجودہ افسران بھی زیرحراست ہیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ عمران خان کو مختلف اوقات میں موبائل فون کی سہولت فراہم کرتے رہے ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق یورپی ممالک کی سمیں بھی پکڑی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے۔جبکہ سیل کے اطراف جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی جیل کے اندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔