نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر سول جج ، وکیل سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ کوہاٹ میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے ۔
پولیس کے مطابق نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج کے قریب سینئر سول جج کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سینئر سول جج ایڈمن مردان حیات خان اور وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سينئر سول جج حیات خان کا تعلق کالام سے بتایا جاتا ہے،وہ وکیل خالد خان کے ہمراہ کسی کام سے پشاور جارہے تھے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مقتولین کی نعشیں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہیں، واقعے کی رپورٹ تھانہ رسالپور میں درج کرلی گئی ،پلیس نے مزید تفتیش شروع کردی ۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے موٹروے پر سینیئر سول جج حیات خان اور وکیل خالد خان پر قاتلانہ حملوں کا نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر مردان سے رپورٹ طلب کر لی ۔