Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    جنوری 9, 2026
    خاص خبریں

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں خلاباز کی طبیعت ناساز، عملے کو زمین پر واپس لانے کا فیصلہ

    جنوری 9, 2026
    خاص خبریں

    گلیات میں کمرشل و تعمیراتی سرگرمیوں پر دفعہ 144 نافذ، دو ماہ کیلئے مکمل پابندی

    جنوری 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»شمالی وزیرستان: سکیورٹی کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، 15 افراد زخمی
    خاص خبریں دسمبر 19, 2025

    شمالی وزیرستان: سکیورٹی کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید، 15 افراد زخمی

    دسمبر 19, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    North Waziristan: Terrorist attack on security camp foiled, 4 terrorists killed, 4 soldiers martyred, 15 injured
    پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگردی پر مکمل تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کرتا ہا ہے، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرنے والےبھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد مارے گئےجب کہ دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں 4جوان شہید ہوئے ، اس دوران خواتین او بچوں سمیت 15 افراد زخمی بھی ہوئے، دوسری جانب پاکستان نے افغانستان کو سخت احتجاج بھی ریاکرڈ کرایا ہے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان بویا میں دہشتگردوں نے 19دسمبرکو سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا اور کیمپ کی حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو بروقت ناکام بنادیا ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کو بیرونی حفاظتی دیوار سے ٹکرادیا، بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں دیوار گرگئی جس سے قریبی شہری انفرااسٹرکچر اور ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچا جبکہ خوارج کی سفاکانہ کارروائی میں شہریوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں میں شامل ایک ’خودکش بمبار‘ نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بویا قلعے کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جب کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز تقریباً 25 کلومیٹر دور واقع میرانشاہ شہر تک سنی گئی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد چار سے پانچ دہشت گردوں نے قلعے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث یہ کوشش ناکام بنا دی گئی، اور کارروائی کے دوران تین دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے ۔

    ترجمان کے مطابق فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چاروں خوارج واصل جہنم کر دیے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے 4 بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد وقاص، نائیک خان ویز، سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفعت شامل ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جب کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی خصوصی ٹیمیں بھی شواہد اکٹھا کرنے کے لیے روانہ کی گئیں ۔

    ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 اور طبی ٹیمیں بھی امدادی اور ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف رہیں، حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں،یہ گھناؤنی کارروائی افغانستان میں موجود خوارج کی منصوبہ بندی اور سرپرستی میں کی گئی، یہ کارروائی دہشت گرد گروہوں کی عدم موجودگی کے افغان طالبان حکومت کے دعوئوں کے بالکل برعکس ہے ۔

    دوسری جانب پاکستان نے افغان سرزمین سے خوارج کے حملے میں 4 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کرکے باضابطہ ڈی مارش دیا گیا ۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی کی معاونت کررہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کو حاصل محفوظ پناہ گاہوں پرتشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگردی پر مکمل تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوری اورقابل تصدیق اقدامات کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article9 مئی حملوں میں ملوث پی ٹی آئی پنجاب کے اہم رہنماوں کو 10، 10 سال قید سزا
    Next Article توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید اور کروڑوں کی سزا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    جنوری 9, 2026

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں خلاباز کی طبیعت ناساز، عملے کو زمین پر واپس لانے کا فیصلہ

    جنوری 9, 2026

    گلیات میں کمرشل و تعمیراتی سرگرمیوں پر دفعہ 144 نافذ، دو ماہ کیلئے مکمل پابندی

    جنوری 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    جنوری 9, 2026
    خاص خبریں

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں خلاباز کی طبیعت ناساز، عملے کو زمین پر واپس لانے کا فیصلہ

    جنوری 9, 2026
    خاص خبریں

    گلیات میں کمرشل و تعمیراتی سرگرمیوں پر دفعہ 144 نافذ، دو ماہ کیلئے مکمل پابندی

    جنوری 9, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا آزاد جموں کشمیر میں 6 ماہ کے بعد انتخابات کرانے کا اعلان

    جنوری 8, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 8, 2026

    راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائی، 3100 پتنگیں اور 12 ڈوریں برآمد

    پوٹھوہار

    راولپنڈی: سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے شہر میں…

    خاص خبریں

    بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    جنوری 8, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    جنوری 9, 2026
    خاص خبریں

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں خلاباز کی طبیعت ناساز، عملے کو زمین پر واپس لانے کا فیصلہ

    جنوری 9, 2026
    خاص خبریں

    گلیات میں کمرشل و تعمیراتی سرگرمیوں پر دفعہ 144 نافذ، دو ماہ کیلئے مکمل پابندی

    جنوری 9, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.