سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں برطانیہ روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم دونوں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز میں سوار ہوں گے اور لندن جاتے ہوئے دبئی میں سٹاپ اوور کریں گے۔
تاہم نواز شریف دو دن لندن میں قیام کے بعد منگل کو امریکا جائیں گے اور وہاں چار دن گزارنے کے بعد واپس آجائیں گے۔
قبل ازیں سینیٹر عرفان صدیقی، جنہیں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کے قریبی ساتھی کے طور پر جانا جاتا ہے، نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف کا وقتاً فوقتاً طبی معائنہ ہوتا رہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف واقعی لندن کا سفر کرتے ہیں تو یہ معمول کا دورہ ہوگا حالانکہ انہوں نے بھی کسی مخصوص سفری منصوبے کے بارے میں علم نہ ہونے کا دعویٰ کیا۔