الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار جاری کردیئے، اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ این اے 18 ہری پور میں ریکارڈ کیا گیا ۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے دوران ووٹرز کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر ووٹر ٹرن آؤٹ 28.58 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق این اے 18 ہری پور میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50.82 فیصد رہا، جو قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں سب سے زیادہ ہے ۔
اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ این اے 185 پر ووٹر ٹرن آؤٹ 32.61 فیصد، این اے 96 فیصل آباد میں 26.46 فیصد، این اے 143 ساہیوال میں 21.43 فیصد رہا ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 129 لاہور میں ووٹر ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد، این اے 104 فیصل آباد میں 13.23 فیصد،پی پی 269 مظفر گڑھ میں 50.82 فیصد، پی پی 98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد رہا ۔
اعداد و شمار کے مطابق پی پی 73 سرگودھا میں ووٹر ٹرن آؤٹ 34.45 فیصد، پی پی 87 میانوالی میں 27 فیصد، پی پی 116 فیصل آباد میں 22.94 فیصد اور پی پی 203 ساہیوال میں 22.4 فیصد رہا ۔


