پشاور( شوبزڈیسک ) گزشتہ شام کےٹو اسلام آباد مرکز سے میوزک جنکشن ای پیج میں معروف سنگر سجاد علی کو انکی فنی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا گیا اس ضمن میں سجاد علی کے فنی کیریئر مبنی ایک خصوصی فلم رپورٹ بھی ناظرین کو دیکھائ گیئ جبکہ نوجوان سنگر عدیل نے اپنی مترنم آواز میں سجاد علی کے منتخب گانے بھی پیش کئے میزبان تہمینہ نے گلوکار سجاد علی اور دیگر گلوکاروں کے بارے میں مفید معلومات بھی ناظرین کے ساتھ شیئر کیں کےٹو اسلام آباد رواں سہ ماہی میں لاھور سے 2 اور اسلام آباد پشاور سے نئے شوز پیش کررھا ھے جنکو ناظرین نے پسند کیا ھے اور اسے خوشگوار تبدیلی قرار دیا ھے۔۔۔۔


