مری میں گھر کی تعمیر کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا، حادثے کے باعث 5 مزدور ملبے تلے دب گئے، 3 مزدور جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ۔
مری: ریسکیو حکام نے بتایا کہ نیو مری کے گہل بازار میں مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گھر کی تعمیر کا کام جاری تھا ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کا تودہ گرنے کے واقعے مین 5 مزدور ملبے تلے دب گئے ، 3 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ۔
زخمی مزدوروں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔


