پشاور( حسن علی شاہ سے ) گزشتہ روز لاھور میں معمر رانا نے اپنی آنیوالی فلم باپ کی تقریب رونمائی میں شرکت کی تو وہ لڑکھڑاتے ھوئے چل رھے تھے جبکہ دو افراد نے انکو سہارا بھی دے رکھا تھا۔
اداکارہ میرا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معمر رانا نشے میں دھت تھے۔ اس ضمن میں معمر رانا کے دوستوں نے میرا کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ھے اور کہا ھے کہ معمررانا کی طبیعت اچانک خراب ھوگئ تھی اور چکرا گئے تھے جس پر انکو دونوں بازووں سے پکڑ کر سہارا دیا گیا تاکہ وہ چکرا کر گر نہ جائیں۔