حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن متحریک ۔حکومت بنانے کیلے ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ن کا مکمل ساتھ دینے کیلئے یقین دہانی کروادی ہے۔
مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان حکومت سازی اور کابینہ میں شمولیت سے متعلق ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، اسحاق ڈار، ایاز صادق اور محمد احمد خان شریک تھے۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجر سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان، سندھ بلخصوص شہری سندھ کے لوگوں کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت میں شامل ہونے کیلئے ن لیگ سے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت بھی مانگ لی ہے۔ ملک کو درپیش مسائل کا حل اور بحرانوں سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی کو آئینی تحفظ دلوانا ایم کیو ایم پاکستان کی اولین ترجیح ہے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔جبکہ کامران ٹیسوری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت سازی کے مشکل مرحلے میں ساتھ ہیں