وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ وفاقی کابینہ بڑے توازن کے ساتھ بنائی گئی اور محسن نقوی کو کسی کو ٹارگٹ کرنے کےلیے نہیں لایا گیا.
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اُسی دور میں تحریک انصاف نے 9 مئی کے حملے کردیے جس پر کسی کو تو ایکشن لینا تھا اور تحریک انصاف کو محسن نقوی سے صرف یہی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتا کہ محسن نقوی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں یا ہمارے نمائندے نہیں ہیں، وہ ایک متوازن وزیرداخلہ ہوں گے، کابینہ بڑے توازن کے ساتھ بنائی گئی ہے، محسن نقوی کو کسی کو ٹارگٹ کرنے کےلیے نہیں لایا گیا، ان کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی محبت وطن پاکستانی ہیں ملک کیلئے ان کی بڑی خدمات ہیں، یہ بات غلط ہے کہ محسن نقوی کوا نتقام لینے کے لیے لایا گیا ہے، بطور نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کارکردگی بہت اچھی رہی،محسن نقوی کوا ن کی اچھی کارکردگی کی بنا پر کابینہ میں لایا گیا ہے