وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیکسلا میں ماڈل بازار قائم کر دیئے گئے جہاں ایک جانب ریڑی بانوں کو منظم اور محفوظ روزگار ملا وہاں دوسری طرف شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہیں ۔
ٹیکسلا: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کی جانب سے شہر میں ماڈل بازار قائم کر دیئے گئے ہیں ۔
ماڈل بازار میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں اور ریڈی بانوں کے روزگار کو بھی تحفظ حاصل ہوا ہے ۔
ماڈل بازار میں شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے یہ لیکن ٹیکسلا میں پھلوں کا ماڈل بازار الگ اور سبزیوں کا الگ قائم ہے جس کی وجہ سے خریداری میں مشکلات پیش آ رہی ہے ۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسلا ایک گنجان آباد شہر ہے اس لیے تمام ماڈل بازار ایک ہی جگہ اور ایک ہی چھت تلے قائم کیے جائیں تاکہ عوام کو مزید سہولت میسر آ سکے ۔


