مانسہرہ میں جبوڑی اکھوڑی کے علاقے گلی کوٹ میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے جہاں ایک جیپ بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری ۔
مانسہرہ : ریسیکیو حکام کے مطابق اکھوڑی گلی میں کنوگ سرن کے قریب ایک جیپ گہری کھائی میں جا گری ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں 3 خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا ۔