مانسہرہ میں علاقہ جبوڑی سچاں میں فلائنگ کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، بدقسمت گاڑی مین سوار ایک مسافر جاں بحق جبکہ 17 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
بدقسمت گاڑی میں 18 مسافر سوار تھے،لینڈ سلائیڈنگ کے دوران بھاری پتھر سے گاڑی کا فرنٹ تباہ ہو گیا ۔
مقامی افراد کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق مسافر گاڑٰ کے فرنٹ میں بیٹھا تھا ، گاڑی میں سوار باقی تمام لوگ محفوظ رہے ۔