مانسہرہ میں بالاکوٹ کے علاقے ہنگرائی میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
مانسہرہ: ریسکیو ذرائع کے مطابق بالاکوٹ کے علاقے ہنگرائی میں ریچھ کے حملے میں مستری فاروق نامی شخص شدید زخمی ہو گیا ،زخمی کو بالاکوٹ ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے، دوسری جانب عوام کا وائلڈ لائف حکام کی مبینہ غفلت پر سخت احتجاج کیا ہے ۔
ہنگرائی کے عوام نے وائلڈ لائف کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہا درخواستوں کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی ۔
ریچھ اور دیگر جنگلی خونخوا جانوروں کے حملوں سے علاقے کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اہلیان علاقہ نے جنگلی جانوروں کے حملوں سے بچاو کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔