مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف زدہ علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کو جانے والی سڑکیں صاف کر دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شاہد بلال راؤ نے بدھ کو ایک کالج میں نامہ نگاروں کو بتایا، ’’ہم نے حالیہ برف باری کی وجہ سے ضلع کے باقی حصوں سے منقطع علاقوں میں لوگوں کی ووٹنگ میں شرکت کی سہولت کے لیے انتظامات کیے ہیں۔‘‘
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کے برفباری والے علاقوں میں 83 پولنگ سٹیشنز ہیں اور ان میں سے 25 کو نشیبی علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹرز کی پولنگ اسٹیشنز تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے برف سے بند سڑکوں کو صاف کر دیا گیا تھا۔