ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خلیل اللہ نے عارضی تجاوزات کے خلاف قانونی کاروائی کی۔
ذرائع کے مطابق اے اے سی نے عارضی تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن عمل میں لاتے ہوۓ روڈ کو تجاوزات سے خالی کرا دیا اور تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف حاصل اختیارات کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ مزید قانونی کاروائی کیلۓ مراسلے متعلقہ تھانے کو ارسال کر دئیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کندہ گان کو متعدد بار پہلے سے ہدایات جاری کر دی گئیں تھیں کہ وہ غیر قانونی تجاوزات کرنے سے گریز کریں ۔تا کہ سڑک کی کشادگی اور ٹریفک کی روانی متاثر نا ہو۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی جانب سے عارضی تجاوزات کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے۔