Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    اسلام آباد

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    نومبر 13, 2026
    بلوچستان

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 74 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 13, 2026
    حکومت

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: مشیر صحت نگار جوہر کا ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا دورہ، محفوظ ادویات کی فراہمی پر زور

    نومبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»اسلام آباد»اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، الیکشن کمیشن سے جواب طلب
    اسلام آباد نومبر 13, 2026

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    نومبر 13, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Local government elections schedule suspended in Islamabad, response sought from Election Commission
    الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2026 کو بحال شدہ قانون پر انتخابات کرانے کا فیصلہ کر کے اسی روز انتخابی شیڈول جاری کیا۔حکمنامہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق الیکش کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ،ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے حکم امتناع جاری کر دیا ۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے 26 نومبر تک الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق انتخابی شیڈول معطل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ۔

    تحریری حکمنامے کے مطابق قانون کے تحت ہر یونین کونسل 9 وارڈز میں تقسیم تھی، وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے 12 دسمبر 2024 کو حلقہ بندی تبدیل کی، جس کے بعد 26 دسمبر 2025 کا انتخابی شیڈول جاری کیا جسے بعد میں واپس لے لیا گیا ۔

    حکم نامے میں لکھا ہے کہ وکیل کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2026 کے نفاذ سے تین ٹاؤن کارپوریشنز بنائی گئیں، یونین کونسلوں کی تعداد 125 سے بڑھا کر 130 کر دی، آرڈیننس 2026 کے تحت نو وارڈز کے بجائے مردم شماری بلاکس کی بنیاد پر حلقہ بندی کا طریقہ کار اپنایا گیا ۔

    تحریری حکم نامے کے مطابق وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 14 اکتوبر 2026 کو 130 یونین کونسلوں کی حتمی فہرست جاری کی، 120 دن کی ایک توسیع کے بعد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2026 آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت غیر مؤثر ہونے پر ایکٹ 2015 بحال ہوگیا، الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2026 کو بحال شدہ قانون پر انتخابات کرانے کا فیصلہ کر کے اسی روز انتخابی شیڈول جاری کیا ۔

    درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم میں بحال شدہ قانون کے تحت 125 یونین کونسلوں کے نو وارڈز یا میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حلقہ بندی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، پٹشنر کے مطابق ترمیم شدہ قانون کے تحت کی جانے والی حدبندی بحال شدہ ایل جی ایکٹ 2015 کے تحت انتخابات کی بنیاد نہیں بن سکتی ۔

    حکم نامے کے مطابق انتخابات کے انعقاد سے قبل ایل جی ایکٹ 2015 اور الیکشنز ایکٹ کے مطابق نئی حدبندی اور ووٹر لسٹوں کی تیاری ضروری ہے، درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ مطلوبہ حدبندی کے بغیر انتخابات کا انعقاد آئین کے آرٹیکل 218(3)، ایل جی ایکٹ 2015 اور الیکشنز ایکٹ کی خلاف ورزی اور سرکاری فنڈز کا ضیاع ہے ۔

    عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 26 نومبر 2026 تک ملتوی کرتے ہوئے بلدیاتی انتخاب کا الیکشن شیڈول 26 نومبر تک معطل کر دیا، وکیل درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن قانونی طور پر منصفانہ، صاف اور شفاف انتخابات کروانے کا زمہ دار ہے۔ شہری امجد علی نے عادل عزیز قاضی ایڈوکیٹ کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 74 دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 74 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 13, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: مشیر صحت نگار جوہر کا ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا دورہ، محفوظ ادویات کی فراہمی پر زور

    نومبر 13, 2026

    پی ٹی آئی حکومت کے 13 سال: خیبرپختونخوا میں صحت کی سہولیات کا فقدان، عوام کی شدید تنقید

    نومبر 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    اسلام آباد

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    نومبر 13, 2026
    بلوچستان

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 74 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 13, 2026
    حکومت

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: مشیر صحت نگار جوہر کا ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا دورہ، محفوظ ادویات کی فراہمی پر زور

    نومبر 13, 2026
    خاص خبریں

    پی ٹی آئی حکومت کے 13 سال: خیبرپختونخوا میں صحت کی سہولیات کا فقدان، عوام کی شدید تنقید

    نومبر 13, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 7, 2026

    پاکستان نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا، سابق پاکستانی سفیر مسعود خان

    امریکا

    اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ایران نے قطر کے…

    حکومت

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد، عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری کی دعوت

    نومبر 7, 2026
    افغانستان

    غیر قانونی افغان مہاجرین: مختلف ممالک کا شکنجہ سخت، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر

    نومبر 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    اسلام آباد

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    نومبر 13, 2026
    بلوچستان

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 74 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 13, 2026
    حکومت

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: مشیر صحت نگار جوہر کا ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا دورہ، محفوظ ادویات کی فراہمی پر زور

    نومبر 13, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.