Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

    دسمبر 4, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نومبر کی رپورٹ جاری

    دسمبر 4, 2025
    صحت

    پاکستانی محقق کا کیمیائی ٹیراٹوجن سے جنین کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت قانون سازی کا مطالبہ

    دسمبر 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
    خاص خبریں اپریل 18, 2025

    آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    اپریل 18, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب, شرپسند عناصر کی جانب سے آزاد کشمیر کے امن کو تباہ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

    آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ وقار نور اور آئی جی رانا عبدالجبار نے مشترکا پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں کچھ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے کارفرما ہیں۔

    وزیر داخلہ آزادکشمیر کے مطابق 27 اکتوبر 2024ءکو شجاع آباد چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں کانسٹیبل سجاد ریشم شہید ہوئے، اس اندوہناک واقعہ کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا جس میں کچھ مشکوک عناصر کی شناخت ہوئی۔

    وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے کہا کہ اس واقعے میں زرنوش نسیم عرف قاسم، اسامہ عرف محمد، اور ہنزلہ عرف الفت مطلوب ملزمان کے طور پر سامنے آئے۔ 19 مارچ 2025 کو آزاد پتن انٹری پوائنٹ پر ثاقب  غنی کو بھاری اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا، ثاقب غنی  نے دورانِ تفتیش زرنوش اور دیگر شرپسند عناصر سے روابط کا اعتراف کیا۔

    وقار نور نے کہا کہ ملزمان نہ صرف سجاد ریشم کے قتل میں ملوث ہیں بلکہ تھانہ سٹی باغ کو آگ لگانے کی کوشش میں بھی شامل رہے، ملزمان نے اس کے علاوہ موٹروے پولیس اسلام آباد اور سنگجانی ٹول پلازہ پر بھی حملے کیے۔

    وزیر داخلہ آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ ایک ملزم اسامہ نے اصل مقاصد کا ادراک ہونے پر رضاکارانہ طور پر خود کو قانون کے حوالے کیا، جس کی نشاندہی پر گرنیڈ اور پستول برآمد ہوئے۔

    دورانِ تفتیش ملزمان نے آزاد کشمیر میں متعدد تخریبی کارروائیوں کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان نے اپنے ویڈیو بیانات میں پورے نیٹ ورک کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اور اہم کردار غازی شہزاد راولاکوٹ جیل سے فرار ہے جس کے  افغانستان میں دشمن ایجنسیوں سے روابط کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے کہا کہ افغانستان میں موجود عبدالرؤف نامی دہشتگرد فتنہ الخور اج کے ساتھ مل کرسادہ لوح نوجوانوں کو جہاد اور شریعت کے نام پر گمراہ کررہاہے، ہماری معلومات کے مطابق بھارت کی جانب سے کچھ شرپسند عناصر کو پناہ  ، مالی معاونت اور دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی تھی۔

    گزشتہ کچھ عرصہ سے آزاد کشمیر میں  ہونے والے شرپسندانہ واقعات کی منصوبہ بندی کے ثبوت ہمارے موجود ہیں، ان شرپسندانہ واقعات میں ملوث سہولت کاری کرنے والے عناصرکیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    وزیر داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق آزاد کشمیر میں قائم امن کے پیچھے ہمارے سکیورٹی اداروں کی محنت کارفرما ہے، عوام کو چاہئے کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہر قسم کے انتشاری عوامل پر نظر رکھیں  اور قانون نافذ کرنے اداروں کے ہاتھ مضبوط کریں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآزاد کشمیر میں سیاحت کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان کی تیاری آخری مراحل میں
    Next Article وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل افغانستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

    دسمبر 4, 2025

    اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نومبر کی رپورٹ جاری

    دسمبر 4, 2025

    پی آئی اے کی نجکاری کب ہوگی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کردیا

    دسمبر 3, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

    دسمبر 4, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نومبر کی رپورٹ جاری

    دسمبر 4, 2025
    صحت

    پاکستانی محقق کا کیمیائی ٹیراٹوجن سے جنین کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت قانون سازی کا مطالبہ

    دسمبر 4, 2025
    صحت

    نو زائیدہ اور غیر مولود بچوں میں ذہنی و جسمانی معذوریوں کی روک تھام کے لیے "ٹیراٹو جِنز” کے خلاف عالمی محاذِ جنگ, تحریر: ڈاکٹر فاطمہ خان

    دسمبر 4, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    دسمبر 4, 2025

    نو زائیدہ اور غیر مولود بچوں میں ذہنی و جسمانی معذوریوں کی روک تھام کے لیے "ٹیراٹو جِنز” کے خلاف عالمی محاذِ جنگ, تحریر: ڈاکٹر فاطمہ خان

    صحت

    انسانیت کی تاریخ میں متعدد جنگیں لڑی گئی ہیں لیکن ایک خاموش, انتہائی پیچیدہ اور…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    صحت

    پاکستانی محقق کا کیمیائی ٹیراٹوجن سے جنین کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت قانون سازی کا مطالبہ

    دسمبر 4, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

    دسمبر 4, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نومبر کی رپورٹ جاری

    دسمبر 4, 2025
    صحت

    پاکستانی محقق کا کیمیائی ٹیراٹوجن سے جنین کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کی زیر قیادت قانون سازی کا مطالبہ

    دسمبر 4, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.