خیبرپختونخواکے ضلع لوئر کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں پیش آیا ۔
بعد ازاں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اور زخمی اہلکار کو ٹل سی ایم ایچ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ جاوید اللہ محسود کو ضروری سرجری کے بعد پشاور منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں مزید طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جب کہ ڈپٹی کمشنر کو 3 گولیاں لگی ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر امدادی سامان لانے والے ٹرکوں کے قافلے کے لیے راستے کلیئر کرانے بگن گئے تھے ۔