Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا

    نومبر 13, 2026
    بلوچستان

    چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت، ریکوڈک منصوبے کے قریب بڑی پیشرفت

    نومبر 13, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے سے بند

    نومبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خیبر پختونخوا»خیبر پختونخوا مالی اسکینڈل: پی ٹی آئی دور حکومت میں 18 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں منظر عام پر
    خیبر پختونخوا اکتوبر 24, 2026

    خیبر پختونخوا مالی اسکینڈل: پی ٹی آئی دور حکومت میں 18 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں منظر عام پر

    اکتوبر 24, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    خیبر پختونخوا مالی اسکینڈل
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پشاور: خیبر پختونخوا مالی اسکینڈل میں ایک نیا اور تہلکہ خیز موڑ سامنے آیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابقہ دور حکومت کے دوران صوبائی خزانے میں 18 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کی مالی خورد برد اور سنگین بے ضابطگیوں کے انکشافات ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مالی خورد برد اور بے ضابطیگیاں خیبرپختو نخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں کی گئیں۔ اس حوالے سے آڈٹ رپورٹ میں کمپنی کے نظم و نسق اور بدترین انتظامی معاملات پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے ضعیف نظم و نسق کی وجہ سے کروڑوں روپے کے واجبات وصول نہیں کیے جا سکے۔ عدالتی احکامات کے باوجود الاٹ شدہ صنعتی اراضی مالکان سے 2 ارب 8 کروڑ 49 لاکھ روپے وصول کرنے میں مکمل ناکامی ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ سال 2024ء میں متعارف کرائی گئی نئی تجدید پالیسی پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے تجارتی اراضی کے معاہدوں کی تجدید نہ ہو سکی۔ اس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو مزید 62 کروڑ 98 لاکھ روپے کا سیدھا نقصان اٹھانا پڑا۔

    خیبر پختونخوا کے اہم اضلاع بونیر، مہمند اور جلوزئی میں سرکاری اراضی واگزار نہیں کروائی جا سکی۔ اس لاپرواہی سے قومی خزانے کو 1 ارب 7 کروڑ 74 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

    مزید برآں، غیر قانونی طور پر تجارتی اراضی کو صنعتی اراضی کے طور پر الاٹ کیا گیا۔ اس ضابطے کی خلاف ورزی کے باعث 17 کروڑ 41 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز کا نقصان ہوا۔

    آڈٹ رپورٹ نے ہری پور میں ہونے والی بڑی بے ضابطگی کو بھی نمایاں کیا ہے۔ ہری پور میں ‘الحدید انجینئرنگ’ کو 10 ایکڑ رقبے پر مشتمل پلاٹس (نمبر 185، 186، 187 اور 190) الاٹ کیے گئے تھے۔ تاہم مذکورہ کمپنی سے واجب الادا رقوم کی وصولی نہیں کی گئی، جس سے خزانے کو 49 کروڑ 78 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا۔

    رپورٹ کے اختتام پر خبردار کیا گیا ہے کہ کمپنی کے لیے ممکنہ واجبات کا تخمینہ 14 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ یہ صورتحال کمپنی کے مستقبل اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے انتہائی سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

    خیبر پختونخوا مالی اسکینڈل
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد میں سی این جی سٹیشن میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی
    Next Article خیبر پختونخوا نیب تحقیقات: سہیل آفریدی ریڈار پر، علی امین گنڈاپور اور سابق وزرا کا ریکارڈ طلب
    admin
    • Website

    Related Posts

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026: پاکستان کی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

    نومبر 13, 2026

    پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    نومبر 13, 2026

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    نومبر 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا

    نومبر 13, 2026
    بلوچستان

    چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت، ریکوڈک منصوبے کے قریب بڑی پیشرفت

    نومبر 13, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے سے بند

    نومبر 13, 2026
    ترقی

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا دوسرا روز: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار

    نومبر 13, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 7, 2026

    پاکستان نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا، سابق پاکستانی سفیر مسعود خان

    امریکا

    اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ایران نے قطر کے…

    حکومت

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد، عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری کی دعوت

    نومبر 7, 2026
    باہمی تعاون

    ترک پارلیمنٹ کی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق

    نومبر 6, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا

    نومبر 13, 2026
    بلوچستان

    چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت، ریکوڈک منصوبے کے قریب بڑی پیشرفت

    نومبر 13, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے سے بند

    نومبر 13, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.