Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    اسلام آباد میں نصب نئی ’متنازع‘ یادگار خاموشی سے ہٹانے کا عمل شروع

    جولائی 15, 2025
    پوٹھوہار

    پنڈی گھیب میں ماں ، بیٹا اور بیٹی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

    جولائی 15, 2025
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

    جولائی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبر ٹی وی کی بیسویں سالگرہ پر شاندار ایوارڈ شو کا انعقاد
    خاص خبریں جولائی 10, 2024

    خیبر ٹی وی کی بیسویں سالگرہ پر شاندار ایوارڈ شو کا انعقاد

    جولائی 10, 2024Updated:جولائی 10, 20244 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber TV's 20th anniversary awards show
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خیبر ٹی وی پشتو زبان کا پہلا انٹرٹینمنٹ چینل ہے جو پچھلے بیس سال سے دنیا بھر میں اپنے پشتون ناظرین کے لیے پشتو موسیقی، ڈرامہ اور پشتو ثقافت کے ضمن میں شاندار پروگرام پیش کر رہا ہے۔ خیبر ٹی وی نے پشتو زبان و ثقافت کی ترویج کے لیے جو خدمات سرانجام دی ہیں اس کا اعتراف پاکستان ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر بھی کیا جاتا ہے۔

    خیبر ٹی وی کی بیمثال کامیابی کے پیچھے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کامران حامد راجہ کی شاندار رہنمائی اور محنت کا ہاتھ ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کامران حامد راجہ کو خیبر نیٹ ورک کے جملہ اراکین مشر کے نام سے پکارتے ہیں۔ مشر نے ایک مشن کے تحت خیبر ٹی وی کی داغ بیل ڈالی اور وہ مشن ہے پشتو زبان و ثقافت کی خدمت اور ترویج، اور پشتونوں کو معیاری انٹرٹینمنٹ مہیا کرنا جو پشتون اقدار کی عکاسی کرتی ہو۔

    اس سال خیبر ٹی وی کو قائم ہوئے بیس سال پورے ہوئے۔ بیسویں سالگرہ پر خبر ٹی وی کے  اسلام آباد سنٹر میں شاندار ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ گلاب خان آڈیٹوریم منعقد ہونے والی تقریب میں خیبر کے ستاروں کے علاوہ انتظامیہ کے سینئر اراکین اور دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کامران حامد راجہ کا کہنا تھا کہ جب میں اس بیس سالہ سفر کو پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو میرا دل خوشی و انبساط سے لبریز ہو جاتا ہے۔ ہماری ٹیم ہمارے بے مثال کامیابی کا ستون رہی ہے اور آج ہم اپنی ٹیم کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

    ایوارڈ شو کا مرکزی خیال تھا ’’شل کالہ بے مثالہ‘‘ یعنی بے مثال کارکردگی کے بیس سال۔ ایوارڈ شو میں اپنے شعبوں میں بے مثال کارکردگی دکھانے والے خواتین و حضرات کو مختلف ایوارڈز اے نوازا گیا۔ خیبر ٹی وی کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب جواد حامد راجہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے ناظرین کو معیاری بصری مواد فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور ہماری ٹیم نے اسے ہر طرح سے ممکن بنایا ہے۔ آج وہ دن ہے جب ہم ان کامیابیوں اور اپنے بیس سالہ سفر کا جشن ایک ساتھ منا رہے ہیں۔

    خیبر ٹی وی کے ڈائریکٹر اسٹریٹیجک کمیونیکیشن جناب کیوان حامد راجہ نے کہا کہ اس ایوارڈ شو کی تھیم "شل کالا بے مثالہ” (بے مثال کارکردگی کے 20 سال) اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ہمارے کارکنان  نے مختلف شعبوں  میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہماری اعلیٰٰ انتظامیہ ہماری طاقت ہے، اور ہم انہیں ستون خیبر (خیبر کے ستون) کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سینئرز ہمارے ادارے کی ریڑھ کی ہڈی رہے ہیں، اور ہمیں ان کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر فخر ہے۔

    خیبر ٹی وی کے بڑے ستاروں میں مینا شمس، ذکی الرحمٰن اور قاضی عارف محمود کو تین خصوصی ایوارڈز دئیے گئے۔ یاد رہے کہ یہ لوگ خیبر ٹی وی کی کامیابی لا لازمی حصہ رہے ہیں۔ مینا شمس کو خیبرینہ ایوارڈ دیا گیا۔ خیبرینہ ایوارڈ کی فاتح مینا شمس گزشتہ دو دہائیوں سے پشتو انٹرٹینمنٹ میں گھریلو نام بن چکی ہیں۔ امتیازِ خیبر ایوارڈ حاصل کرنے والے ذکی الرحمٰن پشتو انٹرٹینمنٹ کے درخشندہ ستارے ہیں۔ نشانِ خیبر ایوارڈ قاضی عارف محمود کو دیا گیا۔ قاضی عارف خیبر نیٹ ورک کی مجموعی کامیابی کے پیچھے ایک شاندار محرک رہے ہیں۔ آج جب خیبر ٹی وی ایک نئے باب کا آغاز کر رہاے ہے یہ ایوارڈ شو ایک سنگ میل ہے کہ جہاں خیبر ٹی وی گزرے ہوئے بیس سال کا جشن منا رہا ہے وہیں آئندہ آنے والے سالوں میں خیبر ٹی وی اپنے ناظرین کو مزید بہتر خدمات پیش کرتا رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور میں 9، 10 محرم کو موبائل فون سروس معطل کرنے کا اعلان
    Next Article شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم اپنے انجام کو پہنچا
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    اسلام آباد میں نصب نئی ’متنازع‘ یادگار خاموشی سے ہٹانے کا عمل شروع

    جولائی 15, 2025

    پنڈی گھیب میں ماں ، بیٹا اور بیٹی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

    جولائی 15, 2025

    راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

    جولائی 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    اسلام آباد میں نصب نئی ’متنازع‘ یادگار خاموشی سے ہٹانے کا عمل شروع

    جولائی 15, 2025
    پوٹھوہار

    پنڈی گھیب میں ماں ، بیٹا اور بیٹی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

    جولائی 15, 2025
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

    جولائی 14, 2025
    خاص خبریں

    دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم شہدائے کشمیر منایا

    جولائی 14, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 9, 2025

    ہری پور: پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

    خاص خبریں

    ہری پور: تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں…

    خاص خبریں

    مانسہرہ: جبوڑی سچاں میں مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، ایک مسافر جاں بحق

    جولائی 9, 2025
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    اسلام آباد میں نصب نئی ’متنازع‘ یادگار خاموشی سے ہٹانے کا عمل شروع

    جولائی 15, 2025
    پوٹھوہار

    پنڈی گھیب میں ماں ، بیٹا اور بیٹی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

    جولائی 15, 2025
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

    جولائی 14, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.