خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ مشعال یوسفزئی کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوگئیں، الیکشن کمیشن نے مشال یوسفزئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ۔
پشاور: خیبرپختونخوا میں ثانیہ نشتر کی سینیٹ کی خالی نشست پر صوبائی اسمبلی میں انتخاب ہوا جس میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار مشعال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے ۔
اپوزیشن کی امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے ، آزاد امیدوار صائمہ خالد نے ایک ووٹ حاصل کیا جبکہ 2 ووٹ مسترد کئے گئے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ مشال یوسفزئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ۔