پشاور: ممبر ایڈوائزری کونسل اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام خستہ حال سکولوں کی نشاندہی کریں۔
ثمر ہارون بلور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ سکولوں اور تعلیمی اداروں کے معائنے میں تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں نجی سکول کے سانحے پر دل افسردہ ہے.
مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔
ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ جو عمارت خستہ حال ہو، اس کی ویڈیو یا تصاویر شیئر کی جائیں۔


