لاہور میں پولیس نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مرکزی ملزم، جس کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کے تین ساتھیوں کو جو 15 جولائی کو خلیل الرحمان کے اغوا اور چوری میں ملوث تھے, کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق قمر کو اغوا کے مقام پر بلا کر واردات کی منصوبہ بندی کرنے والی آمنہ سمیت چار ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ برطانوی شہری ہونے کا بہانہ کرنے والی آمنہ نے خلیل الرحمان قمر کو پھنسا کر اپنے ساتھیوں کے ذریعے اغوا کرایا۔
اس کے بعد ملزمان نے مصنف کو اغوا کر کے اس سے لاکھوں روپے نقد، موبائل فون اور ایک قیمتی گھڑی لوٹ لی۔ اس کا سامان چھیننے کے بعد ملزمان اسے نامعلوم مقام پر چھوڑ گئے، واقعہ کی اطلاع دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔سندر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفصیلات اور ممکنہ طور پر اس جرم میں ملوث مزید ساتھیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔