ملک بھر کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا. ضلعی انتظامیہ مانسہرہ اور ڈی ایس پی سٹی سجاد خان کی سربراہی میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پارک میں یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام اور واک/ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام اور واک میں مانسہرہ پولیس کے افسران و جوانوں کے علاوہ اسسٹنٹ کمیشنر مانسہرہ ، ریونیو سٹاف ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سٹاف کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
واک/ ریلی ٹی ایم اے پارک سے شروع ہوکر ختم نبوت چوک مانسہرہ میں اختتام پذیر ہوئی،اس کے علاوہ مانسہرہ بائےپاس پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر منانےکا مطلب یہ ہیکہ کشمیری عوام آزادی کی اس جنگ میں تنہا نہیں ہیں،ہم سب پاکستانی کشمیریوں کی آواز بن کر جدوجہد کریں گے۔
پروگرامز کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر اور ملک پاکستان کی سالمیت کے لئیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔