پشاور( شوبزڈیسک ) اسلام آباد سے کےٹو ٹی وی پہ سوشل میڈیا کے ٹائٹل سے مختلف گیتوں بھرے شوز براہ راست ناظرین دیکھ رھے ہیں ان میں ایک شو ( سر ھزارہ ) بھی شامل ھے رزاق اس میں کالرز کی فرمائش پہ پوٹھواری اور ھزارہ والی میں لوک گیت اپنی سریلی آواز میں پیش کرتے ہیں سر ھزارہ کی میزبان نوشین ہیں جنکی گپ شپ اور رزاق سے چھیڑ چھاڑ کو ناظرین پسند کرتے ہیں سر ھزارہ ملک بھر میں مقیم ھندکوان سرائیکی کشمیری اور گوجریوں اور پنڈی والوں میں برق رفتاری سے مقبولیت حاصل کرگیا ھے خصوصا رزاق کو تو اب کے ٹو کے ناظرین چاند میاں کے نام سے مخاطب کرتے ہیں ۔


