سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے متنی حسن خیل فقیر بنڑ چوک سے کچھ فاصلے پر سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ تبادلہ ہوا ہے جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
لکی مروت بخمل آدم زئی چوکی کے قریب سی ٹی ڈی پولیس فورس نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا توئے خولہ میں بھی مقامی افراد و کالعدم تنظیم کے درمیان جھڑپ ہوا ہے جس میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکی دو زخمی ہوئے ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان توئے خولہ میں دہشت گردوں نے پولیس اہکاروں کے گھروں پر حملے کرکے دو اہلکار اغوا اور ایک کو زخمی کیا ،تینوں کارروائیوں کے دوران مقامی لوگوں نے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا بھر پور ساتھ دیا ۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر کارروائیاں ہورہی ہیں ۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کی جرات اور دلیری کی تعریف کرتے ہوئے آپریشن میں شامل جوانوں کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔