بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے طلبا وطالبات کی کیریئر ڈیویلپمنٹ کے فروغ کیلئے جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر نیٹ ورک کی ٹیم نے بھی بھرپور شرکت کی ۔
اسلام آباد: بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ جاب فیئر پروگرام میں پاکستان کی عروف کمپنیوں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔
جاب فیئر تقریب مین خیبر نیٹ ورک کی جانب سے کے ٹو ٹیلی وژن ، خیبر نیوز اور خیبر ڈیجیٹل کی ٹیم نے بھی بھرپور شرکت کی ۔
جاب فیئر کا مقصد فارغ التحصیل اور فائنل ایئر کے طلبا و طالبات کو روزگار ، انٹرن شپ اور عملی تربیت کے مواقع فراہم کرنا تھے ۔
جاب فیئر میں میڈیا ، آئی ٹی، بینکنگ، ٹیلی کام، انجینئرنگ، ایجوکیشن، ہیوم ریسورس اور فنانس کے شعبوں سے تعلق رکھنےو الے نمائندگان طلبا کو ملازمت کے تقاضوں اور کیریئر کی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔
جاب فیئر میں شریک طلبا و طلبا نے نہ صرف بحریہ یونیورسٹی اور خیبر نیٹ ورک کی کاوش کو سراہا بلکہ اس اقدام کو طلبا و طالبات کے روشن مستقبل کیلئے مثالی قدم قراردیا ۔


