Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    جنوری 14, 2026
    فیچرڈ

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»بھارت کو ’’ریڈ لائن ‘‘ کا علم ہونا چاہیے جسے عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعظم شہبازشریف
    خاص خبریں مئی 30, 2025

    بھارت کو ’’ریڈ لائن ‘‘ کا علم ہونا چاہیے جسے عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 30, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    India should know the “red line” that will not be allowed to be crossed, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، بھارت کو ریڈلائن عبور نہیں کرنے دیں گے،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، بھارت کو ریڈلائن عبور نہیں کرنے دیں گے،سیاسی مقاصد کے لیے کروڑوں انسانوں کے پانی کے حق کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا اور بھارت کو واضح طور پر ’’ریڈ لائن ‘‘ کا علم ہونا چاہیے جسے عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

    دوشنبے: تاجک دارالحکومت میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوششوں کو نہایت خطرناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اپنی آبی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔

    وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ جس طرح غزہ میں مہلک ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال انسانیت پر کاری ضرب ہے، اسی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی نئی روش عالمی برادری کے لیے لمحہ فکر ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں آبی توازن کا ضامن ہے اور بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ خطے کے امن کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے اس رویے کا نوٹس لے اور پانی کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے ۔

    انہوں نے اپنی تقریر میں ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز موجود ہیں جو ملک کے پانی کے ذخائر کا نصف حصہ مہیا کرتے ہیں، لیکن عالمی حدت میں اضافے کے باعث یہ گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ۔

    شہبازشریف  کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 2022ء  میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں شدید سیلابوں، طوفانی بارشوں اور زرعی و معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ پاکستان کا عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کے اخراج میں حصہ آدھے فیصد سے بھی کم ہے۔ اس کے باوجود پاکستان اُن 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے سب سے زیادہ اثرات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

    وزیراعظم نے زور دیا کہ گلیشیئرز کا تحفظ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے مستقبل کے لیے ضروری ہے اور بین الاقوامی برادری کو اس جانب فوری اور عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے موسمیاتی انصاف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام کو اپنی ذمہ داریاں قبول کرنا ہوں گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچترال او شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،7 دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کے افسر سمیت 4 جوان شہید
    Next Article وانا میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار ملک کاشف کی نماز جنازہ تلہ گنگ میں ادا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    جنوری 14, 2026

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 14, 2026

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    جنوری 14, 2026
    فیچرڈ

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس جاری

    جنوری 13, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 8, 2026

    بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    خاص خبریں

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن…

    پوٹھوہار

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    جنوری 9, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    جنوری 14, 2026
    فیچرڈ

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 14, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.