پیرس اولمپکس کوالیفائر ایونٹ میں کوالیفائی نہ کرنے کے بعد بھی قومی ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ رینکنگ میں 15ویں نمبر آ گئی۔
اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری ہوئی ہے۔اولمپک کوالیفائنگ رانڈ میں پاکستان ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی اور وہ لگاتار تیسری مرتبہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ہاکی کی عالمی رینکنگ میں ہالینڈ کا پہلا، بیلجئم کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔د
دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے منیجر ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے پیرس اولمپکس کوالیفائر ایونٹ میں کوالیفائی نہ کرنے کا ملبہ ٹی وی امپائر پر ڈال دیا۔پاکستان ہاکی ٹیم کی شکست پر منیجر ہیڈ کوچ نے ناقص امپائرنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دوسرے گول پر کپتان نے ریفرل مانگا تو ٹی وی امپائر نے معذرت کرتے ہوئے کہا وہاں کیمرا نہیں بال کلیئر نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو گول دے دیا گیا اور مقابلہ برابر ہو گیاتھا۔ اتنے بڑے ایونٹ میں ایسے اقدام نہیں ہونے چاہیے تھے، ایک غلط فیصلے سے پاکستان اولمپکس سے باہر ہو گیا۔