بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے عدت میں نکاح کا کیس خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ۔
زرائع کے مطابق بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدت میں نکاح کا کیس نہیں بنتا۔ ٹرائل کورٹ کا بھی کیس سننے کا دائرہ اختیار نہیں۔ سابق شوہر خاور مانیکا نے مذموم مقاصد کیلیے بدنیتی کے تحت ان پر شکایت درج کرائی۔
بشری بی بی کے مطابق جھوٹے اور من گھڑت دستاویزات کی بنیاد پر عدت میں نکاح کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ سابق شوہر کے مطابق اس نے مجھے چودہ نومبر2017کو طلاق دی۔خاور مانیکا نے پندرہ اپریل 2017کو تین مرتبہ زبانی طلاق دی تھی جب کہ اگست 2017میں اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوئی۔یکم جنوری 2018کو بانی پی ٹی آئی سے شادی تک والدہ کے گھرقیام کیا۔بشری بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا گیارہ جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے اور درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔