گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں قراقرم ونٹر گیمز احتتام پذیر ہوئے، جن میں صوبے بھر سے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ یہ گیمز پانچ روز تک جاری رہے اور آئس ہاکی، آئس سکیٹنگ، آئس کرلنگ، آئس پولو، آئس فٹ بال اور روایتی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔
مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑیوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ آئس ہاکی کے مقابلوں میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں تین مردوں کی اور دو خواتین کی ٹیمیں شامل تھیں۔
قراقرم ونٹر گیمز کے مقابلے خداآباد میں منعقد ہوئے، ان مقابلوں کے ساتھ روایتی کھیلوں کے مظاہرے، کھانے پینے کے اسٹالز اور مقامی فنکاروں کی میوزیکل پرفارمنس نے ہزاروں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی اور مقامی کھیلوں و ثقافت کا لطف اٹھایا۔


