برطانیہ کے شہر ویلز سے تعلق رکھنے والا شخص دو فروزن برگرز کو الگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران شہری کو حادثاتی طور پر پیٹ میں چھری لگ گئی۔جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ بیری گریفتھس نامی ایک شخص کے ساتھ رونماں ہوا۔57 سالہ شخص جو کہ گھر میں اکیلا رہتا تھا اس کے مرنے کے کئی دن بعد تک اس کی لاش بیڈ پر پڑی رہی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کو تفتیش کے دوران اس کے کچن میں سے ایک چاقو اور دو منجمد ہوئے برگر ملے،جس کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ بیری کا ایک ہاتھ فالج کے باعث کام نہیں کرتا تھا۔
اس لئے وہ اپنے دوسرے ہاتھ سے برگرز کو الگ کرنے کی کوشش کرتا رہا جس کی وجہ سے چھری اس کے پیٹ میں لگ گئی اور وہ بری طرح شدید زخمی ہوگیا اور بہت زیادہ خون بہنے کے باعث وہ جان کی بازی ہار گیا۔
رپورٹ کے مطبق یہ واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھا اور جبکہ بیری گریفتھس کی لاش جولائی میں پولیس اہلکاروں کو اس کے ہی گھر سے ملی تھی۔