(راولپنڈی، عاصم ریاض): راولپنڈی الشفاء ہسپتال کے سامنے ایک المناک حادثہ پیش آیا, کرین کی بریک فیل ہونے سے 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل کرین کی زد میں آگئے.
حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو طالب علم شدید زخمی ہو گئے جبکہ گاڑیوں میں سوار افراد خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بریک خراب ہونے کی وجہ سے کرین رکنے سے قاصر ہو کر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔ موٹرسائیکل سوار دو طالب علموں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی طلباء کو فوری علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تصادم کے بعد راہگیروں نے کرین ڈرائیور جس کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ مزید تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ ارشد کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا۔