مظفر آباد: آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے باعث موسم سرما لوٹ آیا، حکومت نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق شدید برفباری کے باعث لیپا شاہراہ بھی داوکھن کے مقام سے بند ہے، شاہراہ پر دو فٹ کے قریب برفباری پڑ چکی ہے ، اور اب بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔
ایس ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا فیصلہ موسم کی شدت کی وجہ سے کیا گیا، برف باری کے دوران لوگوں گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔
دوسری جانب مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔