ہٹیاں بالا: حق خودارادیت مہم کے سلسلہ میں ضلع جہلم ویلی کے صدر مقام ہٹیاں بالا میں ریلی کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت چیئرمین پاسبان حریت جموں وکشمیر عزیر احمد غزالی نے کی ریلی میں خواتین بچوں بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں وکلا تاجر برادری سمیت عوام علاقہ نے شرکت کی۔
شرکا ریلی نے پلےکارڈ اور شہدا کی تصاویر اٹھا کر بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے سامنے شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو الجھانے کی سازشیں کر رہا ہے
آزادی کے حصول کے لیئے بھارت کیخلاف مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ جہلم ویلی کے غیور عوام حق خودارادیت مہم میں شامل ہو کر اپنا حق ادا کر دیا چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ سے رائے شماری کے مطالبے کے لیئے شروع کی گئی حق خودارادیت مہم کے سلسلے میں ضلع نیلم کے بعد ضلع جہلم ویلی کے صدر مقام ہٹیاں بالا میں ریلی کا انعقاد کیا انکا کہنا تھا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی نفی کرتے ہوئے مسلسل مسئلہ کشمیر کو الجھانے کی کوشش کررہا ہے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی دعویٰ اور اقدامات عالمی اصولوں اور معاہدوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے سلامتی کونسل کی پاس شدہ قراردادوں کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کے لئے استصواب رائے کا مطالبہ کررہے ہیں۔